دہلی

انتہا پسند نظریات کے حامی قیدیوں کو علحدہ رکھنے کی ہدایت

مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں اور مرکزی زیر انتظامہ علاقوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کی جیلوں میں بنیاد پرستی کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہیے۔

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں اور مرکزی زیر انتظامہ علاقوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کی جیلوں میں بنیاد پرستی کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہیے۔

متعلقہ خبریں
نئی دہلی کے اے پی بھون کی تقسیم، تلنگانہ کو 8 ایکڑ اراضی الاٹ
6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر

ایم ایچ اے نے ریاستوں کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں ایسے قیدیوں کو علحدہ رکھا جائے جو کہ انتہا پسند نظریات کے حامی ہیں تاکہ دوسرے قیدیوں کو اِس طرح کے رجحانات سے دور رکھا جاسکے۔

مرکز نے حکام سے کہا کہ جیلوں میں ایسے قیدیوں کے لئے علحدہ انتظام کیا جائے جو کہ انتہا پسند اور مجرمانہ پس منظر رکھتے ہیں کیونکہ دوسرے قیدیوں کے ساتھ رکھا جائے تو دوسرے قیدیومیں بھی اُس طرح کے رجحانات پیدا ہوسکتے ہیں۔

اس سلسلہ میں منشیات کی اسمگلنگ اور ناجائزہ کاروبار میں ملوث قیدیوں کو علحدہ رکھا جانا بہتر ہے۔