تلنگانہ

مڈ مانیرریزروائرپروجیکٹ، متاثرین کیلئے 4,696 مکانات الاٹ کئے

کارپوریشن نے تجویز کو منظوری کے لیے حکومت کو بھیج دیا۔اس تجویز پر غور کرتے ہوئے حکومت نے ہفتہ کو اندراما امکنہ اسکیم کے تحت 4,696 خاندانوں کومکانات منظورکرنے کا جی اوجاری کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے مڈ مانیرریزروائرپروجیکٹ کے تحت بے گھرہونے والے خاندانوں کیلئے اندراما امکنہ اسکیم کے تحت 4,696 مکانات الاٹ کئے ہیں۔راجنا سرسلہ کے ضلعی انتظامیہ کے مطابق،اس پراجکٹ کے تحت 10,683 خاندانوں کیلئے آراینڈ آرپیکیج کے تحت 12 مواضعات بشمول بستیوں میں مکانات فراہم کیے گئے۔

متعلقہ خبریں
فلم ”گیم چینجر“کے اضافی شوز اور ٹکٹ قیمتوں میں اضافہ کی اجازت سے حکومت دستبردار، احکام جاری
پرجاوانی پروگرام کی تاریخ تبدیل
سلائی مشینوں کی تقسیم، اہل عیسائی خواتین سے درخواستیں مطلوب
حکومت تمام مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے پر عزم: سریدھر بابو
وزیر سیتا اکا نے بھگدڑواقعہ میں زخمی لڑکے سری تیج کی عیادت کی

 ان میں سے 5,987 استفادہ کنندگان نے مکانات تعمیر کروائے تھے اور باقی 4,696 خاندانوں نے اندراما ہوزنگ اسکیم کے تحت مکانات کی منظوری کے لیے اپیل کی تھی۔راجنا سرسلہ کلکٹر نے اس درخواست کوتلنگانہ ہاؤسنگ کارپوریشن لمیٹڈ کو بھیجا تھا۔

 کارپوریشن نے تجویز کو منظوری کے لیے حکومت کو بھیج دیا۔اس تجویز پر غور کرتے ہوئے حکومت نے ہفتہ کو اندراما امکنہ اسکیم کے تحت 4,696 خاندانوں کومکانات منظورکرنے کا جی اوجاری کیا۔