ڈنمارک کی حسینہ نے مس یونیورس 2024 کا تاج جیت لیا
وکٹوریا کو یہ اعزاز مس یونیورس 2023 کی فاتح شیینس پالاسیوس (Sheynnis Palacios) نے تاج پہنا کر دیا۔ مس یونیورس 2024 میں 125 ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی، جن میں سے وکٹوریا نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔
ماسکو: مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں ڈنمارک کی 21 سالہ حسینہ وکٹوریا کیجار تھیلوگ نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے مس یونیورس کا تاج اپنے نام کر لیا۔ یہ مقابلہ اتوار کو میکسیکو میں منعقد ہوا، جو مس یونیورس کا 73واں ایڈیشن تھا۔
وکٹوریا کو یہ اعزاز مس یونیورس 2023 کی فاتح شیینس پالاسیوس (Sheynnis Palacios) نے تاج پہنا کر دیا۔ مس یونیورس 2024 میں 125 ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی، جن میں سے وکٹوریا نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔
دیگر فاتحین:
چڈیمہ اڈیٹشینا نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی حسینہ پہلی رنر اپ قرار پائیں۔ماریا فرنانڈا بیلٹران میکسیکو سے تعلق رکھنے والی حسینہ دوسری رنر اپ رہیں۔
ہندوستان کی کارکردگی:
ہندوستان کی نمائندگی ریا سنگھا نے کی، تاہم وہ ٹاپ 30 تک ہی پہنچ سکیں اور فائنل مرحلے میں جگہ نہ بنا سکیں۔ مس یونیورس 2024 کا یہ شاندار مقابلہ نہ صرف خوبصورتی، بلکہ ذہانت اور خود اعتمادی کی بھی علامت کے طور پر دیکھا گیا۔