شمالی بھارت

ہماچل پردیش میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

زلزلے کا مرکز چمبا شہر میں 32.65 ڈگری شمالی عرض بلد اور 76.57 مشرقی طول بلد اور سطح زمین سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

شملہ: موسلادھار بارش کا قہر سامنا کرنے والے ہماچل پردیش کے چمبا میں منگل کی علی الصبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا کہ 01.04 بجے آئے زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 2.8 ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی

زلزلے کا مرکز چمبا شہر میں 32.65 ڈگری شمالی عرض بلد اور 76.57 مشرقی طول بلد اور سطح زمین سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے باعث کسی جان ومال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق ضلع چمبا میں 131 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔