دہلی

دہلی-این سی آر میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے

دارالحکومت میں صبح پر ہلکے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد کئی علاقوں کے لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

نئی دہلی : قومی دارالحکومت اور آس پاس کے علاقوں میں پیر کی صبح ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.8 تھی۔
دارالحکومت میں صبح پر ہلکے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد کئی علاقوں کے لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ تاہم زلزلے کے جھٹکے ہلکے تھے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی املاک کو نقصان پہنچا۔
زلزلے کا مرکز شمالی دہلی بتایا جاتا ہے۔
این سی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی دہلی میں 28.86 ڈگری شمالی عرض البلد، 77.06 ڈگری مشرقی طول البلد، زمین کی سطح سے نیچے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
دہلی کو زلزلے کا حساس علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ دارالحکومت ہائی رسک سیسمک زون 4 میں آتا ہے

متعلقہ خبریں
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین
ترکیہ اور شام زلزلے میں اموات کی تعداد 41 ہزار ہوگئی
ہندوستانی شہریوں نے ترکیہ کے لئے مدد روانہ کی
زلزلہ متاثرین سے لوٹ مار اور دھوکہ دینے والے48 افراد گرفتار