جموں و کشمیر
ملی ٹنسی کیس: کشمیر میں سی آئی کے کے متعدد مقامات پر چھاپے
ان کا کہنا ہے کہ سی آئی کے کی ٹیمیں ضلع کولگام کے سونی گام اور چول گام بھی پہنچی ہیں ۔
سری نگر: جموں و کشمیر پولیس کی کائونٹر انٹلی جنس کشمیر (سی آئی کے) ونگ ملی ٹنسی سے متعلق ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں وادی میں کئی مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔
حکام نے بتایا کہ سی آئی کے کی ٹیمیں مختلف بارکوں/ بلاکوں میں تلاشی کرنے کے لئے اننت ناگ کے ضلع جیل مٹن پہنچی ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘یہ سرچ آپریشن دہشت گردی سے متعلق ایک معاملے کی جاری تحقیقات کا حصہ بتایا جاتا ہے جس میں تحقیقات کے دوران ڈسٹرکٹ جیل کے اندر سے تکنیکی دستخط ملے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ سی آئی کے کی ٹیمیں ضلع کولگام کے سونی گام اور چول گام بھی پہنچی ہیں ۔
حکام نے بتایا کہ ان چھاپوں کی منصوبہ بندی مجاز عدالت سے حاصل کردہ سرچ وارنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔