حیدرآباد

سنکرانتی تہوار: حیدرآباد کی سڑکوں پر ٹریفک کم ہوگئی

عام دنوں میں عموما سڑکوں پر گاڑیوں کی بڑی تعداد ہوتی ہے جس سے لوگوں کو اپنی منزل کی طرف جانے میں کافی دشواریوں اور ٹریفک مسائل کا سامنا کرناپڑتا ہے لیکن سنکرانتی کے موقع پر سڑکوں پر ٹریفک کافی کم ہوگئی ہے۔

حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے اہم مانے جانے والے سنکرانتی تہوار کو اپنوں کے ساتھ منانے کے لئے تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے عوام کی بڑی تعداد ریاست کے ساتھ ساتھ پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے اپنے آبائی مقامات پر روانہ ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں حیدرآباد کی سڑکوں پر ٹریفک کم دیکھی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

عام دنوں میں عموما سڑکوں پر گاڑیوں کی بڑی تعداد ہوتی ہے جس سے لوگوں کو اپنی منزل کی طرف جانے میں کافی دشواریوں اور ٹریفک مسائل کا سامنا کرناپڑتا ہے لیکن سنکرانتی کے موقع پر سڑکوں پر ٹریفک کافی کم ہوگئی ہے اور ٹریفک کے مسائل بھی پیدا نہیں ہورہے ہیں۔

کئی افراد نے اس طرح کی صورتحال کو خوش آئند قراردیا ہے۔کئی افراد نے کہا کہ ان کو گھروں کو جانے کے لئے تقریبا ایک گھنٹہ قبل ازیں درکار تھا تاہم اب صورتحال یہ ہے کہ وہ تقریبا نصف گھنٹہ میں ہی گھر پہنچ پارہے ہیں۔