بھارت

نوٹ بندی، حکمراں پا رٹی کی سب سے بڑی ناکامی: کھڑگے

مسٹر کھڑگے نے وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ابھی تک اس بڑی ناکامی کو قبول نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہو گئی ہے۔

نئی دہلی: صدر کانگریس کے صدرملکارجن کھڑگے نے 2016 کی نوٹ بندی کے سلسلہ میں مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) زیر قیادت حکومت پر پھر سے حملہ کیا اور اسے حکمراں پارٹی کی سب سے بڑی ناکامی قرار دیا۔

مسٹر کھڑگے نے وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ابھی تک اس بڑی ناکامی کو قبول نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہو گئی ہے۔

کانگریس صدر نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ملک کو کالے دھن سے پاک کرانے کے لئے نوٹ بندی کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن اس سے تجارت بڑے پیمانے پر تباہ ہوگئی اور لوگوں کا روزگار ختم ہو گیا۔

انھوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ ’ماسٹراسٹروک‘ کے چھ سال بعد بھی 2016 کے مقابلے عوامی طور پر دستیاب نقدی 72 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔