شمالی بھارت
ایم آئی ایم اور عام آدمی پارٹی ، بی جے پی کی بی ٹیم: کانگریس لیڈر
یادو یہاں گجرات اور ہماچل پردیش انتخاب نتیجوں کے سلسلہ میں صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ اس درمیان انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش اور دیگر ضمنی انتخاب کے نتائج بتا رہے ہیں کہ ملک میں اب بدلاؤ کی لہر ہے۔
برہانپور: سابق مرکزی وزیراور کانگریس کی مدھیہ پردیش کی اکائی کے سابق صدر ارون یادو نے آج الزام لگایا کہ آل انڈیامجلس اے اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)اور عام آدمی پارٹی (عاپ) بھارتیہ جنتا پارٹی کی ’بی ٹیم‘ ہے۔
یادو یہاں گجرات اور ہماچل پردیش انتخاب نتیجوں کے سلسلہ میں صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ اس درمیان انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش اور دیگر ضمنی انتخاب کے نتائج بتا رہے ہیں کہ ملک میں اب بدلاؤ کی لہر ہے۔
انھوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے اپنی بی ٹیم اے آئی ایم آئی ایم اور آپ پارٹی کو فنڈنگ کرکے کانگریس کے ووٹ خراب کئے ہیں۔