تعلیم و روزگار

انسائٹ انٹرنیشنل اسکول کے سالانہ جلسہ کا انعقاد

نامور ادارہ انسائٹ انٹرنیشنل اسکول شیخ پیٹ کے سالانہ جلسہ کا شلپا کلا ویدیکا میں کامیاب انعقاد عمل میں لایا گیا۔

حیدرآباد: نامور ادارہ انسائٹ انٹرنیشنل اسکول شیخ پیٹ کے سالانہ جلسہ کا کامیاب انعقاد عمل میں لایا گیا۔ شلپا کلا ویدیکا آڈیٹوریم بمقام ہائی ٹیک سٹی میں منعقد کی گئی اس تقریب میں پروفیسر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی محکمہ تعلیم وتربیت ڈاکٹر صدیقی محمد محمود نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

مہمان اعزازی کے طور پر اسسٹنٹ پروفیسر محترمہ ثمینہ تبسم ، نیورولوجسٹ ڈاکٹر عتیق الرحمان اور محترم جناب عبدالملک کا  اشتراک رہا۔ یہ پروگرام ڈائریکٹر جناب رشاد الدین صاحب کی زیر سرپرستی انجام پایا۔ 

جناب سید سعادت اللہ حسینی، جناب  سید وجاہت اللہ ایاز ، محترم ڈاکٹر محمد خالد مبشر الظفر، جناب منصور احمد، جناب اے آر لطیفی، محترم عبدالرقیب اور جناب فرحان محمد خان تمام ڈائرکٹرز نے بھی اپنی موجودگی سے تقریب کو رونق بخشی۔

تقریب کا آغاز طالب علم کی دل نشین تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ جناب ڈائرکٹر محمد خالد مبشر الظفر صاحب نے اپنی تقریر میں انسائٹ اسکول کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ  یہ ایک اسکول نہیں بلکہ ایک تحریک ہے۔ انہوں نے اساتذہ  کی کاوشوں اور طلباء کی محنت کو سراہا۔

بعدازاں مختلف جماعتوں کے نونہالوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جن کو والدین و سرپرستوں نے بے حد سراہا اور تالیوں کے ذریعہ ان کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کی نظامت پرنسپل محترمہ شازیہ فاطمہ نے کی۔

انھوں نے  اپنی تقریر میں اسکول کی  بہترین کارکردگی  پر روشنی ڈالی، طلباء وطالبات کے شاندار نتائج کے بارے میں جانکاری دی اور ان کے بہترین مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہیڈ مسٹریس محترمہ اسماء سلطانہ، وائس پرنسپل جناب محمد عبدالودود صاحب، کیمپس انچارج وقار احمد اور تمام اساتذہ و دیگر ذمہ داران کے اشتراک سے پروگرام کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔