تلنگانہ

منی آنگن واڑی کارکنوں کو مکمل تنخواہیں ادانہیں کی گئیں:ہریش راو

حکومت نے گزشتہ ایک سال سے تنخواہوں میں اضافی کے باوجود ان کی مکمل تنخواہیں ادا نہیں کیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو ایک مکتوب لکھتے ہوئے کانگریس حکومت پر سیاسی موقع پرستی کا الزام عائد کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیرو بی آرایس کے لیڈرہریش راو نے کانگریس حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ منی آنگن واڑی کارکنوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

حکومت نے گزشتہ ایک سال سے تنخواہوں میں اضافی کے باوجود ان کی مکمل تنخواہیں ادا نہیں کیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو ایک مکتوب لکھتے ہوئے کانگریس حکومت پر سیاسی موقع پرستی کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ 3,989 منی آنگن واڑی کارکن جو دور دراز دیہی اور قبائلی علاقوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں، غیر منظم پالیسیوں کے سبب مالی اور ذہنی پریشانی کا شکار ہیں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ ستمبر 2023 میں سابق بی آر ایس حکومت نے منی آنگن واڑی مراکز کو آنگن واڑی کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا تھا، لیکن الیکشن کوڈ کے باعث اس پر عمل مؤخر ہو گیا تھا۔

کانگریس حکومت نے دسمبر 2023 میں وہی حکم دوبارہ جاری کیا، جس کا مقصد صرف سیاسی فائدہ اٹھانا تھا۔حکومت نے تین ماہ کے لئے بڑھائی گئی تنخواہ13,650روپئے تو ادا کی، لیکن اپریل 2024 سے دوبارہ پرانی تنخواہ 7,800 دی گئی۔