آندھراپردیش

جگن کے دور میں مائننگ اسکام، سی بی آئی تحقیقات ناگزیر، بڑی مچھلیوں کو پکڑنے شرمیلا کا زور

آندھرا پردیش کانگریس نے ریاست میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے دور حکومت میں مائننگ میں کرپشن کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

امراوتی: آندھرا پردیش کانگریس نے ریاست میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے دور حکومت میں مائننگ میں کرپشن کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
اے پی میں صنعتی ترقی کیلئے مشاورتی فورم تشکیل، جی او جاری
کالیشورم پروجیکٹ، ناقص تعمیرات پر سی بی آئی تحقیقات متوقع: سابق ڈائرکٹر ناگیشو رراؤ
چندرابابو نائیڈو سنٹرل جیل راجمندری منتقل
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
شرح نمو 2.4 ٹریلین ڈالر نشانہ کی تکمیل، عوام سے تجاویز طلب: چیف منسٹر نائیڈؤ

صدر پردیش کانگریس آندھرا پردیش وائی ایس شرمیلا اور اے آئی سی سی انچارج مانیگم ٹیگور نے سوشل میڈیا پوسٹس پر یہ مطالبہ کیا۔ شرمیلا نے الزام عائد کیا کہ ان کے بھائی جگن موہن ریڈی کی زیر قیادت وائی ایس آر سی پی کے دور حکومت میں شعبہ مائننگ میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوا ہے۔

سابق ڈائرکٹر مائنس اینڈ جیولوجی وی جی وینکٹ ریڈی کی گرفتاری پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے صدر پردیش کانگریس نے کہا کہ ایک وینکٹ ریڈی کے خلاف انکوائری کافی نہیں ہے بلکہ سابق وائی ایس آڑ سی پی کے دور حکومت میں مائنس کی بڑے پیمانے پرلوٹ مار میں ملوث بڑی مچھلیوں کو گرفتار کرنا اور انہیں سخت سزا دلانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے ایکس پر کسی کانام لئے بغیر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم چاہئے کتنا بڑا ہی کیوں نہ ہو، اس کے خلاف تحقیقات ضروری ہے۔ اگر وینکٹ ریڈی نے 2566 کروڑ روپے کی لوٹ مارکی کوشش کی ہے تو ریاست کے عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کروڑ ہا روپے کرپشن کے پس پردہ کون، کون ملوث ہیں،انہوں نے اپنے پوسٹ میں تحریر کیا کہ 5برسوں کے دوران ریاست کی قدرتی دولت کو لوٹا گیا۔

من پسند کمپنیوں کو مائننگ کا کنٹراکٹ دیا گیا۔ تمام ٹنڈرس، معاہدوں، اے پی ایم ایم سی اصول وضوابط کو بالائے طاق رکھا گیا۔ اپنی کمپنیوں کو ٹنڈر الاٹ کئے گئے۔ سابق حکومت کے دور میں اس کرپشن کی اے سی بی تحقیقات ناکافی ہیں۔ جامع تحقیقات کی ضرورت ہے۔ اس بڑے اسکام میں ملوث بڑی بڑی مچھلیوں کو پکڑنے کیلئے تحقیقات ضروری ہے۔

انہوں نے ریاست کی این ڈی اے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قدرتی وسائل کی لوٹ مار کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کرائے۔ دریں اثنا کانگریس ایم پی و انچارج اے آئی سی سی آندھرا پردیش مانیکم ٹیگور نے بھی جگن کی حکومت کے دوران مائننگ شعبہ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

اے سی بی نے جمعرات کے روز سابق ڈائرکٹر مائننگ وینکٹ ریڈی کو انسداد رشوت ستانی (ترمیمی) ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مائننگ کی چند خانگی کمپنیوں سے ملی بھگت کرتے ہوئے حکومت کو2566کروڑ روپے کا چونا لگایا ہے۔ وینکٹ ریڈی کو تلنگانہ کے شمس آباد منڈل سے گرفتار کیاگیاتھا۔

a3w
a3w