بھارتبین الاقوامی
سوڈان میں پھنسےہندوستانیوں کو بچانے کے مشن پر امورخارجہ کے وزیرمملکت جدہ روانہ ہوئے
ترواننت پورم: امور خارجہ کے مرکزی وزیر مملکت ایس وی مرلی دھرن جنگ زدہ سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں کو بچانے کے لیے 'آپریشن کاویری' کی قیادت کرنے جدہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
ترواننت پورم: امور خارجہ کے مرکزی وزیر مملکت ایس وی مرلی دھرن جنگ زدہ سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں کو بچانے کے لیے ‘آپریشن کاویری’ کی قیادت کرنے جدہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی براہ راست ہدایت پر اس دورے پر نکلے ہیں۔
خانہ جنگی سے تباہ حال سوڈان میں پھنسے ہوئے ملیالی لوگوں سمیت ہندوستانیوں کو نکالنے کا آپریشن جاری ہے۔
اس مشن کے تحت بحریہ کا آئی این ایس سومیدھا سوڈان کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔
تقریباً 500 ہندوستانیوں کو بندرگاہی شہر پورٹ سوڈان لایا گیا ہے۔
سعودی عرب کے جدہ ہوائی اڈے پر ہندوستانی فضائیہ کا ایک (C130J )طیارہ تیار کھڑا ہے۔
وزیر اعظم نے پیر کی شام کوچی میں یوام پروگرام کے دوران مسٹر مرلی دھرن کو مشن کی ذمہ داری سونپی۔