کھیل

ٹیم میں توازن کے باعث سرفرا ز کو منتخب نہیں کیاگیا:سریدھرن

سریدھرن شرتھ نے بتایاکہ سرفراز کے نہ منتخب ہونے کی وجہ توازن اور ٹیم کا مجموعہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ بی سی سی آئی کی نظروں میں ہے۔ وقت آنے پر انہیں ان کا حق دیا جائے گا۔ ٹیم کا انتخاب کرتے وقت توازن اور امتزاج پر توجہ دی جاتی ہے۔

ممبئی: بی سی سی آئی نے آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹسٹ سیریز کے پہلے دو میچوں کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ کرکٹ شائقین کو امید تھی کہ فرسٹ کلاس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرفراز خان کو ٹسٹ ڈیبیو کا موقع ملے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
سمیع، آسٹریلیا دورہ سے باہر ہونے کی خبروں پر ناراض
سہواگ‘ ٹیم انڈیا کے آئندہ چیف سلکٹر ہوسکتے ہیں
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی
ہندوستانی ٹیم کو پاکستان لانے نئی تجویز پیش

 سلیکشن کمیٹی نے انہیں ٹیم میں جگہ نہیں دی۔ سرفراز کے مداحوں نے ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر بی سی سی آئی کو ٹرول کیا۔ شائقین نے سوال اٹھایا کہ اگر ایشان کشن اور سوریہ کمار کو ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے تو فرسٹ کلاس رن مشین کو موقع کیوں نہیں دیا جا رہا ہے۔

 کئی ہفتے گزرنے کے بعد سلیکشن کمیٹی کے رکن نے سرفراز کو منتخب کرنے کی وجہ بتادی ہے۔ اسپورٹس اسٹار سے بات کرتے ہوئے سریدھرن شرتھ نے اس معاملے پر بات کی۔ انہوں نے روہت شرما، ویراٹ کوہلی اور چیتشور پجارا کی تعریف کی۔

سریدھرن شرتھ نے کہا کہ کوہلی اب بھی میچ ونر ہیں۔ چیتشور پجارا نے بیٹنگ میں استحکام لایا۔ روہت شرما ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں۔ شریاس ایئر اچھی کارکردگی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شبمن گل اور کے ایل راہول میں اچھی بلے بازی کرنے کی صلاحیت ہے۔

سریدھرن شرتھ نے بتایاکہ سرفراز کے نہ منتخب ہونے کی وجہ توازن اور ٹیم کا مجموعہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ بی سی سی آئی کی نظروں میں ہے۔ وقت آنے پر انہیں ان کا حق دیا جائے گا۔ ٹیم کا انتخاب کرتے وقت توازن اور امتزاج پر توجہ دی جاتی ہے۔

 واضح رہے کہ فی الحال دو ٹسٹ میچوں کیلئے ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کا انتخاب کیاگیاہے۔ اس میں سرفراز کو موقع نہیں دیاگیا۔ خیال کیاجا رہاہے کہ سرفراز کو اگلے دو ٹسٹ میچوں میں موقع دیا جاسکتا ہے۔ ہندوستان آسٹریلیا کے خلاف چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا۔ یہ سیریز ہندوستان کیلئے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے بہت اہم ہے۔