تلنگانہ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس الوک ارادھے نے حلف لے لیا
جسٹس الوک ریاستی ہائی کورٹ کی تشکیل کے بعد حلف لینے والے چھٹے چیف جسٹس ہیں۔قبل ازیں ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے صدر کے وارنٹ آف اپوائنٹمنٹ پڑھ کر سنایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طورپرجسٹس الوک ارادھے نے آج حلف لیا۔حیدرآباد کے راج بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں گورنر ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے ان کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔
جسٹس الوک کو حال ہی میں سپریم کورٹ کی کالیجیم کی سفارش پر تلنگانہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقررکیاگیاتھا۔جسٹس الوک ریاستی ہائی کورٹ کی تشکیل کے بعد حلف لینے والے چھٹے چیف جسٹس ہیں۔قبل ازیں ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے صدر کے وارنٹ آف اپوائنٹمنٹ پڑھ کر سنایا۔
حلف برداری کے بعد انہوں نے گورنراوروزیراعلی چندرشیکھرراو سے ملاقات کی جنہوں نے اس نئی ذمہ داری کوحاصل کرنے پر ان کومبارکباد پیش کی۔
تقریب میں ریاستی وزرا، چیف سکریٹری شانتی کماری، وکلا، اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔جسٹس ارادھے مدھیہ پردیش سے تعلق رکھتے ہیں جو کرناٹک ہائی کورٹ میں جج کے طورپر فرائض انجام دے رہے تھے۔