سوشیل میڈیاقومی

سڑک پر بچوں کی ڈرائیونگ کا خطرناک کھیل، راہگیر بال بال بچ گئے۔ ویڈیو وائرل

نابالغ بچوں نے گاؤں کی گلی میں Hyundai Venue SUV دوڑائی۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے گاڑی میں بیٹھے ڈرائیو کرتے ہیں لیکن انہیں نہ بریک کا علم تھا اور نہ گاڑی پر قابو پانے کا۔

نئی دہلی: ہر یانہ کے ایک گاؤں میں پیش آئے حیران کن واقعہ نے سب کو چونکا دیا جہاں نابالغ بچوں نے بڑی SUV کار لے کر گلی میں ہنگامہ مچا دیا۔ بچوں کے ہاتھوں کار ایسی بے قابو ہوئی کہ راستہ میں کھڑی گاڑہوإ اور راہگیروں کو بھی نہیں بخشا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن یہ واقعہ کئی سنگین سوالات چھوڑ گیا۔

واقعہ 16 جولائی کا ہے جب کچھ نابالغ بچوں نے گاؤں کی گلی میں Hyundai Venue SUV دوڑائی۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے گاڑی میں بیٹھے ڈرائیو کرتے ہیں لیکن انہیں نہ بریک کا علم تھا اور نہ گاڑی پر قابو پانے کا۔ گاڑی بے قابو ہو کر پہلے ایک بائیک کو ٹکر مارتی ہے، جس پر سوار شخص کسی طرح بچ نکلتا ہے۔ ویڈیو میں ایک بچہ بھی بال بال بچتا نظر آتا ہے جو کھلے دروازے میں چھپ جاتا ہے۔

گاڑی کی رفتار اس قدر تیز تھی کہ نالے کے دوسری طرف موجود دو بچے جان بچا کر بھاگتے ہیں، لیکن SUV سیدھی جاکر ایک گھر کے سامنے کھڑی بائیک سے ٹکرا کر رکتی ہے۔ گلی کے لوگ شور سن کر باہر نکلتے ہیں تو حیران رہ جاتے ہیں کہ کار میں دو چھوٹے بچے بیٹھے تھے۔ ایک بچہ دروازہ کھولتے ہی رونے لگتا ہے، جسے چوٹ بھی لگی تھی۔

یہ واقعہ محض ایک اتفاقی حادثہ نہیں بلکہ والدین کی لاپرواہی کی کھلی چھوٹ ہے۔ سوال یہ ہے کہ اتنے چھوٹے بچے آخر کار میں کیسے داخل ہو گئے؟ انہیں کار کی چابی کیسے ملی؟ اور اس وقت والدین کہاں تھے؟ بچوں کو یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ گاڑی کو کنٹرول کیسے کرنا ہے، یہ تو بڑی خوش قسمتی تھی کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ورنہ انجام بھیانک ہو سکتا تھا۔

یہ پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی عوام میں غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ لوگ والدین کی لاپرواہی پر تنقید کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ایسے معاملات پر سخت کارروائی ہونی چاہئے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔