کرناٹک

وقف بورڈ، کرناٹک میں خواتین کے 10کالج کھولے گا

وقف بورڈ نے یہ اعلان کرناٹک کی وزیر اوقاف ششی کلا جولے کی جانب سے مسلم خواتین کو تعلیم کے میدان میں آگے لے جانے کی یقین دہانی کے بعد کیا ہے۔

بنگلورو: کرناٹک میں وقف بورڈ نے کئی اضلاع میں خواتین کے لیے 10 کالج قائم کرنے کے اپنے منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔وقف بورڈ نے یہ اعلان کرناٹک کی وزیر اوقاف ششی کلا جولے کی جانب سے مسلم خواتین کو تعلیم کے میدان میں آگے لے جانے کی یقین دہانی کے بعد کیا ہے۔

ریاستی وقف بورڈ کے چیئرمین مولانا شفیع سعدی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ حجاب تنازعہ کے بعد ہماری برادری میں خواتین کے کالجوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر ششی کلا اس بات کو یقینی بنانے کی بہت خواہش مند ہیں کہ مسلم خواتین تعلیم میں آگے بڑھیں۔

انہوں نے ہمیں خواتین کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے بورڈ کے پاس 25 کروڑ روپے ہیں اور خواتین کے ایسے 10 کالج بنانے کی تجویز ہے جہاں حجاب پہننے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ خواتین کالج منگلورو، شیوموگا، کوڈاگو، چکوڈی، نپانی، گلبرگہ، بیجاپور اور باگل کوٹ میں کھولے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شریعت پر سختی سے عمل کرنے والے مسلمانوں کی حاضری مکتب میں بہت کم اور نرمی برتنے والے افراد کی زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کمیونٹی میں دو طرح کے لوگ ہیں ایک وہ جو شریعت پر سختی سے عمل کرتے ہیں اور دوسرے وہ جو تھوڑے لبرل ہیں“۔

a3w
a3w