کھیل

میربائی چانو بھی میڈل سے محروم، ہندوستانی اتھلیٹ کو ویٹ لفٹنگ مقابلہ میں شکست

پیرس اولمپکس 2024 کا 12 واں دن ہندوستانی کھلاڑیوں کیلئے کچھ خاص نہیں تھا۔ جہاں صبح ونیش پھوگاٹ کی نااہلی کی خبر سامنے آئی جس کی وجہ سے ونیش پھوگاٹ اپنا گولڈ میڈل میچ نہیں کھیل سکیں۔

پیرس: پیرس اولمپکس 2024 کا 12 واں دن ہندوستانی کھلاڑیوں کیلئے کچھ خاص نہیں تھا۔ جہاں صبح ونیش پھوگاٹ کی نااہلی کی خبر سامنے آئی جس کی وجہ سے ونیش پھوگاٹ اپنا گولڈ میڈل میچ نہیں کھیل سکیں۔

متعلقہ خبریں
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے
نیرج چوپڑا کے گولڈ میڈل جیتنے پر لاکھوں لوگوں کو مفت ویزا کی پیشکش
ہندوستانی مردوں کی تیر انداز ٹیم کوارٹر فائنل میں ترکی سے ہاری
پیرس اولمپکس: ریلوے ٹریک پر حملے کے بعد ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع سے ہلچل مچ گئی

اس کے بعد اہل وطن میرا بائی چانو کے خواتین کے 49 کلو گرام ویٹ لفٹنگ مقابلے کا انتظار کررہے تھے جو رات ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوا جس میں میرا بائی چانو اولمپک میڈل جیت کر اپنی سالگرہ کو خاص بنانا چاہتی تھیں لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ میرا بائی چانو کی پیدائش 8 اگست 1994 کو منی پور کے کاکچنگ گاؤں میں ہوئی تھی۔ جو امپھال ایسٹ میں ہے۔ میرابائی چانو نے پیرس اولمپکس 2024 میں اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو متاثر کیا لیکن بدقسمتی سے وہ دوسرے اولمپک تمغے سے صرف ایک کلو گرام کم رہ گئیں۔

میرابائی 199 کلو گرام کے مجموعی وزن کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی اور میڈل کی دوڑ میں ایک کلو سے محروم ہوگئیں۔ ٹوکیو اولمپکس 2020 کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی میرا بائی چانو نے پیرس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

ایشین گیمز میں کولہے کی سنگین انجری کے باعث چار ماہ تک مقابلوں سے باہر رہنے کے باوجود انہوں نے اپنی تیاری میں کمی نہیں آنے دی۔ انہوں نے 200 کلو سے زائد وزن اٹھانے کا ہدف رکھا تھا لیکن یہ خواب پورا نہ ہوسکا۔ میرا بائی چانو نے کلین اینڈ جرک راؤنڈ میں 111 کلوگرام وزن اٹھانے کا ہدف رکھا تھا۔

تاہم پہلی کوشش ناکام رہی۔ لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری اور دوسری کوشش میں کامیابی سے 111 کلو وزن اٹھایا۔ اپنی آخری کوشش میں اس نے 114 کلو وزن اٹھانے کا ہدف رکھا تھا لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکی۔میربائی کے باہر ہونے سے ایک اور میڈل کی امید کم ہوگئی۔

a3w
a3w