شمالی بھارت

مرزاپورضمنی انتخاب، ایس پی امیدوارشیل کماری دیوی کی کامیابی

ایس پی نے شیل کماری دیوی کول کو میدان میں اتارا تھا، جو پچھلے الیکشن میں دوسرے نمبر پر رہی تھیں، جب کہ آرتی دیوی کول اتحاد کی امیدوار تھیں۔

مرزا پور: اترپردیش کے مرزا پور ضلع کے ضلع پنچایت ضمنی انتخاب میں سماج پارٹی نے اپنا دل (سونے لال) اور بی جے پی کے حمایت یافتہ امیدوار کو شکست دی۔ حتمی نتیجہ میں ایس پی امیدوار شیل کماری دیوی نے اپنا دل کی امیدوار آرتی دیوی کو 471 ووٹوں سے شکست دی۔

متعلقہ خبریں
بنگلہ دیش نے ٹسٹ کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی کامیابی درج کی

ضلع پنچایت کی راج گڑھ سیٹ شیڈول خواتین کے لیے ریزرو تھی۔ اپنا دل کے ایم ایل اے راہول کول کی بیوی رنکی کول نے اس سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

راہل کول کی موت کے بعد ہونے والے ضمنی انتخاب میں رنکی کول چھانوے اسمبلی سے اپنا دل سے ایم ایل اے منتخب ہوئیں۔ یہ ضمنی انتخاب ان کے نشست چھوڑنے کے بعد کرایا گیا تھا۔

ایس پی نے شیل کماری دیوی کول کو میدان میں اتارا تھا، جو پچھلے الیکشن میں دوسرے نمبر پر رہی تھیں، جب کہ آرتی دیوی کول اتحاد کی امیدوار تھیں۔

 اس باوقار انتخاب میں ایس پی نے اپنا دل سے یہ سیٹ چھین لی۔ یہاں الیکشن کے تئیں ووٹروں میں مایوسی نظر آئی ۔

 کل ووٹنگ صرف 31 فیصد رہی۔جیتنے والے امیدوار کو تقریباً چار ہزار نو سو ووٹ ملے۔ انتخابی نتائج کے بعد ایس پی کارکنوں میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔گھوسی ضمنی انتخاب میں جیت اور ضلع میں نتیجہ بھی ان کے حق میں آیا ہے۔