آرین خان کیس کا تحقیقاتی عہدیدار ملازمت سے برخاست
دہلی کے ایک کیس میں انکوائری زیرالتوا تھی جس کی وجہ سے اسے برطرف کردیا گیا۔ وہ وی سنگھ نے ممبئی این سی بی میں پوسٹنگ کے دوران بالی ووڈ سے جڑے کئی ہائی پروفائل کیسس کی تحقیقات کی تھیں۔

نئی دہلی: سنسنی خیز آرین خان منشیات کیس کی تحقیقات کرنے والے این سی بی (نارکوٹکس کنٹرول بیورو) عہدیدار وی وی سنگھ کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ این سی بی ذرائع کا تاہم کہنا ہے کہ عہدیدار کی برطرفی کا آرین خان کیس سے کوئی لینا دینا نہیں۔
اس کے خلاف دہلی کے ایک کیس میں انکوائری زیرالتوا تھی جس کی وجہ سے اسے برطرف کردیا گیا۔ وہ وی سنگھ نے ممبئی این سی بی میں پوسٹنگ کے دوران بالی ووڈ سے جڑے کئی ہائی پروفائل کیسس کی تحقیقات کی تھیں۔
این سی بی نے اس وقت کے سربراہ سمیر وانکھیڈے کی قیادت میں 2 اکتوبر 2021 کو ممبئی ہاربر کے قریب ایک کروز جہاز پر ہائی پروفائل دھاوے میں 20 افراد بشمول بالی ووڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان کے لڑکے آرین خان کو گرفتار کیا تھا۔
تقریباً 3 ہفتے جیل میں رہنے کے بعد آرین خان ضمات پر رہا ہوا تھا۔ گزشتہ برس مئی میں این سی بی نے 6 افراد بشمول آرین خان کے خلاف منشیات اپنے پاس رکھنے کے الزامات واپس لے لئے تھے۔