آندھراپردیش

6100 اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات، اعلامیہ جاری

وزیرتعلیم بی ستیہ نارائنا نے ریاست بھر میں اساتذہ کی6100 جائیدادوں پرتقررات کے لئے آج ریاستی سکریٹریٹ میں اعلامیہ جاری کیا۔

امراوتی: آندھراپردیش کے وزیرتعلیم بی ستیہ نارائنا نے ریاست بھر میں اساتذہ کی6100 جائیدادوں پرتقررات کے لئے آج ریاستی سکریٹریٹ میں اعلامیہ جاری کیا۔

متعلقہ خبریں
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی
پالی سیٹ کا اعلامیہ جاری درخواستوں کی وصولی کا آغاز
تلنگانہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرس کے تقررات، اعلامیہ جاری۔اہل افراد سے درخواستیں مطلوب
ریسڈنشیل اسکولس میں تقررات، اگست میں تحریری امتحانات متوقع

وزیرتعلیم نے حکومت کے احکام (جی اوزll اور12) جاری کیا۔ ان جی اوز میں تقررات سے متعلق تمام ترتفصیلات شامل ہیں یہ جی اوز www http//cse.gov.in پر بھی دستیاب ہیں وزیرتعلیم کے مطابق سات زمروں جیسے ضلع پریشد، منڈل پریشد، میونسپل، آندھراپردیش ماڈل اسکولس اوردیگر میں ان اساتذہ کا تقررکیا جائے گا۔

آئندہ ماہ اپریل تک خالی ہونے والی اساتذہ کی جائیدادوں پر اس ڈی ایس سی کے ذریعہ تقررات کئے جائیں گے۔ یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بوتسہ ستیہ نارائنا نے کہاکہ کمپیوٹربیسڈ امتحانات15تا30 مارچ کے درمیان منعقد ہوں گے۔

a3w
a3w