حیدرآباد

محترمہ عشرت سلطانہ کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

محترمہ عشرت سلطانہ، معلمہ گورنمنٹ پرائمری اسکول رین بازار (چارمینار منڈل 1) زوجہ جناب حسن بن عبداللہ (میزائل ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ، بی ڈی ایل) کو پروفیسر امرت راؤ ایجوکیشن کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

حیدرآباد: محترمہ عشرت سلطانہ، معلمہ گورنمنٹ پرائمری اسکول رین بازار (چارمینار منڈل 1) زوجہ جناب حسن بن عبداللہ (میزائل ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ، بی ڈی ایل) کو پروفیسر امرت راؤ ایجوکیشن کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
ریاستوں اور زمینوں کی تقسیم  سے دل  تقسیم نہین ہوتے۔
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
محترمہ رفعیہ سلطانہ کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا
ماہ رمضان المبارک کے لئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے!، گیمس اور غیر ضروری ایپس(Apps) کواَن انسٹال کریں: مولانا ڈاکٹر سید احمد غوری نقشبندی

یہ ایوارڈ نواب رونق یار جنگ نے ڈاکٹرامبیڈکر یونیورسٹی میں منعقدہ باوقار تقریب میں محترمہ عشرت بانو کو دیا۔

ایوارڈ ملنے پر اساتذہ برادری کے علاوہ ڈپٹی آئی او ایس جناب نرسا راجو اور اساتذہ انجمنوں کے قائدین نے محترمہ عشرت سلطانہ کو دلی مبارکباد دی اور ان کی کامیابی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس ایوارڈ کے ذریعے محترمہ عشرت سلطانہ کی تعلیمی خدمات اور محنت کو سراہا گیا ہے، جو کہ طلباء کی تعلیم و تربیت میں ان کے عزم اور لگن کی عکاسی کرتا ہے۔