انٹرٹینمنٹ

متھن چکرورتی کودادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا

متھن چکرورتی کو 70 ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کنڑ فلموں کے سپر اسٹار رشبھ شیٹی نے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ انہیں ان کی فلم 'کنتارا' کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا ہے۔

نئی دہلی: 70 ویں قومی فلم ایوارڈ کی تقریب میں بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی کو سنیما کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ جب کہ کنڑ فلموں کے سپر اسٹار رشبھ شیٹی کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں
وینکیا نائیڈو، متھن چکرورتی اور اوشا اتھپ کو پدما ایوارڈس

اس نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں مختلف زبانوں میں تیار ہونے والی بہترین ہندوستانی فلموں کو صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا۔ بہترین فلم سے لے کر بہترین اداکار و اداکارہ تک کئی کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔ 70 ویں نیشنل فلم ایوارڈز یکم جنوری سے 31 دسمبر 2022 تک سنسر بورڈ سے تصدیق شدہ فلموں کو دیے گئے ہیں۔

متھن چکرورتی کو 70 ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کنڑ فلموں کے سپر اسٹار رشبھ شیٹی نے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ انہیں ان کی فلم ‘کنتارا’ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا ہے۔

ملیالم زبان کی فلم ‘آٹم’ نے بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ جیتا، جب کہ بہترین اداکارہ کا اعزاز نتھیا مینن اور مانسی پاریکھ نے شیئر کیا۔ تروچترابلم میں نتھیا مینن اور کچھ ایکسپریس کے لیے مانسی پاریکھ نے ایوارڈ جیتا۔ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ سورج بڑجاتیا کو فلم اونچائی کے لیے دیا گیا۔

بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ نینا گپتا کو فلم اُونچائی کے لیے ہی دیا گیا۔ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ پون ملہوترا کو فلم فوجا کے لیے دیا گیا۔ کنتارا کو مکمل تفریح ​​فراہم کرنے والی بہترین فیچر فلم قرار دیا گیا۔