حیدرآباد

پٹرول میں پانی کی ملاوٹ، گاڑی سواروں کا احتجاج

پٹرول کے ساتھ پانی کی ملاوٹ پر پٹرول پمپ کے ذمہ دار پرگاڑی سواروں نے برہمی کااظہار کیا۔

حیدرآباد: پٹرول کے ساتھ پانی کی ملاوٹ پر پٹرول پمپ کے ذمہ دار پرگاڑی سواروں نے برہمی کااظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
جمعیت علماء عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، ممبرسازی مہم کو مکمل کرنے اور عظمتِ صحابہؓ و یومِ آزادی کے پروگرامز پر اہم فیصلے
ادب اسلامی شہر حیدرآباد کا کامیاب طرحی مشاعرہ کا انعقاد

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے ابراہیم پٹنم بلدیہ کے حدود میں واقع ایچ پی پٹرول پمپ پر پیش آیا جس کے ساتھ ہی عوام کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی جس نے احتجاج کیا۔

انہوں نے کہاکہ ملاوٹی پٹرول پر تقریبا 20بائیکس ایک کلومیٹر تک چلنے کے بعد اچانک رک گئیں۔

ان افراد نے پٹرول پمپ کے ذمہ داروں پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں روپئے دے کر خریدی گئی بائیکس کو ملاوٹی پٹرول کی وجہ سے نقصان ہوا ہے۔