حیدرآباد
جسم فروشی کے اڈوں پر پولیس کا چھاپہ
شہرحیدرآباد کے علاقہ بنجاراہلزمیں پولیس نے جسم فروشی کے دو اڈوں پر چھاپہ ماراجہاں اسپا سنٹرکے نام پر جسم فروشی کی جارہی تھی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ بنجاراہلزمیں پولیس نے جسم فروشی کے دو اڈوں پر چھاپہ ماراجہاں اسپا سنٹرکے نام پر جسم فروشی کی جارہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق بنجاراہلزروڈنمبر12میں اسپا سنٹرس پر کچھ عرصہ سے جسم فروشی کی جارہی تھی۔
پولیس کو اس بات کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے ان سنٹرس پر چھاپہ مارا۔
اس چھاپہ کے دوران پولیس نے 17لڑکیوں کو بچایا جن کو رسکیوہوم منتقل کیاگیا۔
پولیس نے اس جسم فروشی کے آرگنائزرس کو حراست میں لے لیا۔