ڈی ایم کے نے حدبندی بل کی تائید کردی، مرکز نے ہمارے 2مطالبات مان لئے: ایم کے اسٹالن
ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کے دن زور دے کر کہا کہ اُن کی پارٹی نے حلقوں کی از سر نو حدبندی کے بل کی تائید کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس میں پارٹی کے دونوں اہم مطالبات کو جگہ دی گئی ہے۔
چینائی (پی ٹی آئی) ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کے دن زور دے کر کہا کہ اُن کی پارٹی نے حلقوں کی از سر نو حدبندی کے بل کی تائید کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس میں پارٹی کے دونوں اہم مطالبات کو جگہ دی گئی ہے۔
یہ پارٹی کی جدوجہد اور تمام جنوبی ریاستوں کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دو مطالبات تحریری شکل میں نئے بل میں شامل کئے گئے۔اپریل میں پارلیمنٹ میں پیش پچھلے بل میں یہ پہلو شامل نہیں تھے اسی لئے ہم نے اُس وقت مخالفت کی تھی۔اسٹالن نے ایک بیان میں کہا کہ ڈی ایم کے 2024 سے جو جدوجہد کررہی تھی اُس کی یہ جیت ہے۔
تمام جنوبی ریاستوں بشمول ٹاملناڈو کی جیت ہے۔ہمیں ٹھنڈے دماغ سے جذبات میں آئے بغیر سونچنا چاہئے۔میڈیا سے بات چیت میں سینئر ڈی ایم کے قائد اے راجہ نے کہا کہ بل کی تائید صرف اس لئے کی جارہی ہے کہ اس میں ہماری پارٹی کے 2اہم مطالبات شامل کئے گئے ہیں۔ٹاملناڈو کا کوئی نقصان نہیں۔7.18 فیصد کا حصہ بڑھ کر 7.21فیصد ہوجائے گا۔
نمائندگی کا تناسب 1971کی مردم شماری میں مبنی ہوگا۔ڈی ایم کے کا جہاں تک تعلق ہے ہم تواتر برقرار رکھتے ہیں چاہے ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں۔
اسٹالن نے کہا کہ تمام مسائل کا باریکی سے جائزہ لینے کے بعد ڈی ایم کے نے آج اپنے ارکان پارلیمنٹ کی میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ حلقو ں کی از سر نو حد بندی کی موجودہ شکل کی تائید کی جائے۔ نیا بل قابل عمل ہے اور ہمارے لئے فائدہ مندبھی ہے۔