محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت
جامع مسجد محبوب نگر میں سینئر صحافی اور جامع مسجد کمیٹی کے نائب صدر عبدالرافع ذکی کی جانب سے دعوتِ افطار و طعام کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
محبوب: جامع مسجد محبوب نگر میں سینئر صحافی اور جامع مسجد کمیٹی کے نائب صدر عبدالرافع ذکی کی جانب سے دعوتِ افطار و طعام کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس تقریب میں کارپوریٹرس سراج قادری، محمد شبیر، محمد جہانگیر، محمد محبوب، غلام احمد ظہیر، محمد فیاض الماس، محمد طاہر، محمد مجیب اور محمد عمران شریف کے علاوہ رفیق احمد قادری (سینئر صحافی)، قادر محی الدین ایڈوکیٹ (خازن عیدگاہ کمیٹی) اور بابر شیخ نے بھی شرکت کی۔
جامع مسجد کمیٹی کے عہدیداران میں سید امین الدین قادری (صدر)، محمد مجید (معتمد)، محمد فہیم (نائب صدر) اور مجید خان (خازن) کے علاوہ سینئر صحافی ملا شہاب الدین اکرم اور مسجد کے مصلیان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
اس موقع پر عبدالرافع ذکی نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور باہمی اتحاد، محبت اور اخلاص کے ساتھ سماجی خدمت انجام دینے کی اپیل کی۔ تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں روزہ داروں نے اجتماعی طور پر افطار کیا۔