حیدرآباد

ایم بی ٹی کے جلسہ رحمۃ للعٰلمین ؐ پر مشاورتی اجلاس

مجلس بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام 7 اکتوبر کو بعد نماز عشاء جونیئر کالج چنچل گوڑہ پر جشن میلادالنبیؐ کا اہتمام کیا جارہا ہے  جس میں ملک وبیرون ممالک کے نامور علماء کرام و مشائخین عظام شرکت فرماتے ہوئے اپنے بصیرت افروز خطابات کے ذریعہ شمع محمدی ؐ کے پروانوں کے قلوب کو منور کریں گے۔

حیدرآباد: مجلس بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام 7 اکتوبر کو بعد نماز عشاء جونیئر کالج چنچل گوڑہ پر جشن میلادالنبیؐ کا اہتمام کیا جارہا ہے  جس میں ملک وبیرون ممالک کے نامور علماء کرام و مشائخین عظام شرکت فرماتے ہوئے اپنے بصیرت افروز خطابات کے ذریعہ شمع محمدی ؐ کے پروانوں کے قلوب کو منور کریں گے۔

متعلقہ خبریں
حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ سے ایم بی ٹی کی کامیابی یقینی، امجد اللہ خان کا دعویٰ
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
جلسہ کی منسوخی کے لئے پولیس ذمہ دار۔ امجد اللہ خاں کا الزام
مسلم بھائیوں کے جذبہ خیرسگالی سے پولیس کمشنرمتاثر
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ

ان خیالات کا اظہار ابراہیم فنکشن ہال میں منعقدہ جلسہ رحمۃ للعٰلمین ؐ کے مشاورتی اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے صدر تحریک مجید اللہ خاں فرحت اور امجد اللہ خاں خالد ترجمان تحریک نے کیا۔

مجید اللہ خان  نے کہا کہ تحریک اپنے قیام کے بعد سے جشن رحمۃ للعٰلمین ؐ کا اہتمام انتہائی عقیدت واحترام اور پورے خشوع و خضوع کے ساتھ کرتے ہوئے آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس جشن کا مقصد و منشا یہ ہے کہ نوجوان نسل کو سرکارِ دو جہاں حضور اکرمؐ کی سیرت پاکؐ سے واقف کروایا جائے۔

امجد ا للہ خاں خالد نے کہا کہ تحریک گزشتہ 32 برسوں سے نامساعد حالات کے باوجود سرکارؐ کا جشن عظیم الشان پیمانے پر منعقد کررہی ہے۔

اجلاس کو جنرل سکریٹری سید مصطفیٰ محمود‘ ماجد خاں‘ الطاف‘ نصیب خاں‘ سکندر اللہ خاں کے علاوہ دیگر نے مخاطب کیا۔

a3w
a3w