تلنگانہ

چندرشیکھرراو کے تلنگانہ اسمبلی پہنچنے پر رکن اسمبلی کا ”باس واپس آگئے“ٹوئیٹ

تلنگانہ اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن تمام کی نظریں اس بات پر ٹکی ہوئی تھیں کہ آیا سابق وزیراعلیٰ و بی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ ایوان میں آئیں گے یا نہیں۔ تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے چندرشیکھرراو آج اسمبلی پہنچے جس سے بی آر ایس کے خیمہ میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن تمام کی نظریں اس بات پر ٹکی ہوئی تھیں کہ آیا سابق وزیراعلیٰ و بی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ ایوان میں آئیں گے یا نہیں۔ تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے چندرشیکھرراو آج اسمبلی پہنچے جس سے بی آر ایس کے خیمہ میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
اے مہیشور ریڈی، اسمبلی میں بی جے پی فلور لیڈر
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید


حضورآبادکے ایم ایل اے پدی کوشک ریڈی نے کے چندرشیکھرراو کی اسمبلی میں آمد پر ایک دلچسپ ٹویٹ کیا۔ انہوں نے ایکس (ٹویٹر) پر راو کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا
باس واپس آ گئے ہیں۔


اس ٹویٹ اور چندرشیکھرراو کی اسمبلی آمد کی تصاویر وائرل ہوتے ہی بی آر ایس کارکنوں اور ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پرویلکم بیک باس کے ہیش ٹیگس کے ساتھ تبصروں کی بوچھاڑ کر دی۔

پارٹی کارکنوں کا کہنا ہے کہ چندرشیکھرراو کی ایوان میں موجودگی سے اپوزیشن کو نئی طاقت ملے گی اور عوامی مسائل پر حکومت کو گھیرنے میں آسانی ہوگی۔