تلنگانہسوشیل میڈیا

ایس ایس سی فیل ڈاکٹر گرفتار

ورنگل ٹاسک فورس اور گھن پور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں آکاش کمار سوامی کی کلینک پر دھاوا کرتے ہوئے حراست میں لئے لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ویبھو گائیکواڑ نے بتایا کہ کلینک پر دھاوا کیا گیا۔

حیدر آباد: پولیس نے آج ایس ایس سی فیل ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔ ضلع جنگاؤں کے گھن پور منڈل کے شیونی پلی میں ایک شخص کو بغیر کسی قابلیت و سند کے پراکٹس کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

ورنگل ٹاسک فورس اور گھن پور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں آکاش کمار سوامی کی کلینک پر دھاوا کرتے ہوئے حراست میں لئے لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ویبھو گائیکواڑ نے بتایا کہ کلینک پر دھاوا کیا گیا۔

 آکاش کمار سبواس ماہانہ اوسطاً 30 تا 40 مریضوں کا علاج کرتا تھا۔ وہ گزشتہ 10 سال سے پراکٹس کررہا تھا اور اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اب تک اس نے 3650 مریضوں کا علاج کیا ہوگا۔