حیدرآباد

ایم ایل ایز خریدی معاملہ، ملزمین سے پولیس کی پوچھ تاچھ

معین آباد پولیس جمعرات کی صبح چنچل گوڑہ جیل پہنچی اور ملزمین نند کمار، رام چندر بھارتی اور سمہا جی سوامی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

حیدرآباد:ملک بھر میں سنسنی پھیلانے والے ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی کی خریداری کی کوشش کے معاملہ کے ملزمین سے پولیس، پوچھ گچھ کررہی ہے۔

اے سی بی کورٹ نے حیدرآباد کی چنچل گوڑہ جیل میں محروس تینوں ملزمین کو دو دن کی پولیس تحویل میں دینے کی اجازت دی تھی جس کے بعد معین آباد پولیس جمعرات کی صبح چنچل گوڑہ جیل پہنچی اور ملزمین نند کمار، رام چندر بھارتی اور سمہا جی سوامی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

 وہاں سے ملزمین کو راجندر نگر پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ تینوں ملزمین سے خصوصی جانچ ٹیم پوچھ گچھ کررہی ہے ۔