کھیل

نم آنکھوں کے ساتھ تمیم اقبال نے بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بے حدجذباتی تمیم نے یہاں صحافیوں سے کہا یہ میرے کریئر کا اختتام ہے ۔ میں نے اپنی سب سے بہترین کوشش کی ہے۔ میں اسی پل بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔

چٹ گاؤں: بنگلہ دیش کے کپتان تمیم اقبال نے ایک روزہ ورلڈ کپ 2023سے صرف تین ماہ پہلے جمعرات کو بین لاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
پاکستان کی بسمہ معروف نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا
تمیم اقبال بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے دستبردار
آسٹریلیا کے شان مارش کرکٹ سے سبکدوش
ساکشی ملک کے گھر جانا پرینکا کا ذاتی فیصلہ: برج بھوشن

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بے حدجذباتی تمیم نے یہاںصحافیوں سے کہا یہ میرے کریئر کا اختتام ہے ۔ میں نے اپنی سب سے بہترین کوشش کی ہے۔ میں اسی پل بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔ کل افغانستان کے خلاف میرا آخری بین الاقوامی میچ تھا۔

یہ اچانک کیا گیا فیصلہ نہیں ہے، میں کئی وجوہات کے بارے میں سوچ رہا تھا ۔ میں یہاں ذکر نہیں کرنا چاہتا ۔ میں نے اس بارے میں اپنے خاندان والوں سے بات کی ہے۔ میں نے سوچا کہ یہ میرے لئے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا صحیح وقت ہے۔

غور طلب ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اس وقت افغانستان کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیل رہی ہے ۔ افغانستان نے پہلے بارش کا وقفہ ون ڈے میں بنگلہ دیش کو 17رن (ڈکورتھ لوئس طریقہ ) سے ہرایا ۔ بنگلہ دیش نے ون ڈے کپتان کا علان نہیں کیا ہے۔ ثاقب الحسن بنگلہ دیش کے ٹی 20کپتان ہیں ، جبکہ لیٹن داس ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی کمان سنبھالتے ہیں۔

تمیم صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کئی بار جذباتی ہوئے اور انہوں نے اپنے والد ، اپنے چاچا، اپنے پہلے کوچ ، اپنی ٹیم کے ساتھیوں اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔

تمیم نے سسکتے ہوئے کہا ، میرے پاس کہنے کے لئے بہت کچھ نہیں ہے۔ ایک بات میں یقینی طور پر کہوں گا ، میں نے اپنی سب سے بہترین کوشش کی ۔ ہو سکتا ہے کہ میری کوشش کافی نہیں تھی ۔ میں یہ نہیں جانتا ۔ لیکن میں جب بھی میدان پر اترا تو میں نے سو فیصد کوشش کی۔

انہوں نے کہا ، مزید بہت سی چیزیں ہیں جو میں کہنا چاہتا ہوں ، لیکن جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں میں بولنے کی حالت میں نہیں ہوں۔ مجھے امید ہے کہ آپ اس حالت کا احترام کریں گے ۔ ایسا کیوں ہوا اور کیا ہو سکتا تھا، اس بات کو یہیں ختم کرتے ہیں ۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ ٹیم کسی بھی شخص سے بڑی ہوتی ہے۔ سیریز میں ابھی بھی مزید دو میچ کھیلے جانے ہیں ۔ مجھے لگتا ہے ہمیں جیتنا چاہئے ۔ دو اہم ٹرافیاں بھی ہیں۔

تمیم نے فروری 2007میں ونڈے ڈیبیو کے ساتھ ایک لڑکے کے طور پر اپنی بین الاقوامی کریئر کی شروعات کی ۔ انہوں نے اس سال ویسٹ انڈیز میں منعقدہ ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف بنگلہ دیش کی یادگار جیت میں میچ کو جتانے والی نصف سنچری بھی بنائی۔ وہ اپنے ملک کے لئے سب سے زیادہ ون ڈے رن (8313)اور سنچری (14) بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

تمیم نے کہا ، اگر میں کسی کا شکریہ اداکرنا بھول گیا تو مجھے افسوس ہے ۔ جس نے بھی مجھے ایک کرکٹر اور انسان کے طور پر ترقی کرنے میں مدد کی ہے، میں آپ سبھی کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتا ہوں۔

 میری ماں ،میرا بھائی، بیوی اور دو بچے۔ انہوں نے تکلیف برداشت کی۔ میرے سفر میں بہت کچھ ہے۔ ان کے پاس بھی سنجونے کے لئے بہت کچھ ہے۔ میں ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ میرے پاس کہنے کے لئے کچھ نہیں ہے۔

a3w
a3w