دہلی

مودی سے قبل راہول گاندھی کا دورہ امریکہ

راہول گاندھی نیویارک کے میڈیسن اسکوائر میں ہندوستانی تارکین وطن سے خطاب کریں گے۔ جاریہ سال کے اوائل میں راہول گاندھی برطانیہ گئے تھے جہاں انہوں نے کئی پروگرامس میں حصہ لیا تھا۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ (22 جون) سے قبل سینئر کانگریس قائد راہول گاندھی جاریہ ماہ کے اواخر میں اُس ملک کا ایک ہفتہ طویل دورہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی

کئی پروگرامس میں ان کی شرکت ہوگی۔ پارٹی ذرائع کے بموجب راہول گاندھی 30 یا 31  مئی کو امریکہ روانہ ہوں گے۔ وہ کیلیفورنیا‘ واشنگٹن اور نیویارک جائیں گے۔ اپنے دورہ میں وہ عوام تک رسائی کے پروگرامس کے علاوہ یونیورسٹی میٹنگس میں شرکت کریں گے۔ 4

 جون کو راہول گاندھی نیویارک کے میڈیسن اسکوائر میں ہندوستانی تارکین وطن سے خطاب کریں گے۔ جاریہ سال کے اوائل میں راہول گاندھی برطانیہ گئے تھے جہاں انہوں نے کئی پروگرامس میں حصہ لیا تھا۔

a3w
a3w