دہلی

مودی نے ابو ظبی میں پہلے ہندو مندر کے افتتاح کی دعوت قبول کرلی

وزیراعظم مودی اور بی اے پی ایس سوامی ایشور چرن داس نے چہارشنبہ کے روز وزیراعظم کے رہائشی دفتر میں ملاقات کی اور وزیراعظم نے فراخدلی کے ساتھ اس دعوت کو قبول کرلیا۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آئندہ سال 14 فروری کو ابو ظبی میں بی اے پی ایس ہندو مندر کا افتتاح کرنے کے لیے سوامی ایشور چرن داس اور سوامی برہما وہاری داس کی درخواست قبول کرلی ہے۔بی اے پی ایس سوامی نارائن سنستھا نے اپنے صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
بھوک سے زیادہ کھانا
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل

وزیراعظم مودی اور بی اے پی ایس سوامی ایشور چرن داس نے چہارشنبہ کے روز وزیراعظم کے رہائشی دفتر میں ملاقات کی اور وزیراعظم نے فراخدلی کے ساتھ اس دعوت کو قبول کرلیا۔

انہوں نے اس تاریخی مندر سے گہری دلچسپی کااظہار کیا۔ سوامی ایشور چرن داس نے وزیراعظم کو تہنیت پیش کی اور ملک کے ساتھ ساتھ دنیا کے لیے ان کی قیمتی خدمات کو اجاگر کیا۔