بھارت

ہندوستان اپریل کے آخر تک دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اپریل کے آخر تک ہندوستان دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اپریل کے آخر تک ہندوستان دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے: اقوام متحدہ
افغانستان میں خواتین اپنے حقوق سے محروم:انٹونیو گٹریس
اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں انسانی صورت والے روبوٹس کی شرکت

اقوام متحدہ کے محکمہ برائے اقتصادی و سماجی امور (ڈی ای ایس اے) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک ہندوستان کی آبادی ایک ارب 42 کروڑ 57 لاکھ 75 ہزار 850 ہونے کی توقع ہے، جس سے وہ دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔

یہ پیشن گوئی اقوام متحدہ کے تازہ ترین اندازوں اور عالمی آبادی کے تخمینوں پر مبنی ہے اور ہندوستان کی آبادی میں کئی دہائیوں تک اضافہ متوقع ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تولیدی صلاحیت آبادی کے رجحانات کی ٹھوس وجہ ہے۔ ہندوستان کی موجودہ شرح پیدائش (2.0 پیدائش فی عورت) 2.1 کی متبادل حد سے ٹھیک نیچے ہے۔

بیان کے مطابق، ہندوستان میں کام کرنے کی عمر کے بالغوں کی تعداد میں وسط صدی تک، تعداد اور کل آبادی کے تناسب کے لحاظ سے دونوں میں اضافہ کا امکان ہے۔

ذریعہ
یواین آئی