شمالی بھارت

مودی اور یوگی، اکھنڈ بھارت کا خواب پورا کرسکتے ہیں: صدر آل انڈیا مسلم جماعت(ویڈیو)

آل انڈیا مسلم جماعت (اے آئی ایم جے) کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے ہفتہ کے دن کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ اکھنڈ بھارت کا خواب پورا کرسکتے ہیں۔

بریلی: آل انڈیا مسلم جماعت (اے آئی ایم جے) کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے ہفتہ کے دن کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ اکھنڈ بھارت کا خواب پورا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ
کانگریس نے توہین کیلئے ہندو دہشت گردی کا لفظ دیا: یوگی
وزیراعظم صاحب آپ کے بھی چھ بھائی ہیں ۔ اویسی کی مودی پر تنقید
دہلی میں 2019 کی تاریخ دہرانے کا ماحول: دھامی
ریزرویشن کی بالائی حد، مودی اپنا موقف واضح کریں: کانگریس

مولانا نے آئی اے این ایس سے بات چیت میں کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ وزیراعظم مودی دہلی سے ملک چلارہے ہیں اور چیف منسٹر یوگی اترپردیش میں صاف ستھری حکمرانی کے لئے دنیا بھر سے داد حاصل کررہے ہیں۔ یہ 2 عظیم شخصیتیں ہیں جو اکھنڈ بھارت کا خواب پورا کرسکتے ہیں۔

ان دونوں کو اس سمت پیشرفت کرنی چاہئے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے حال میں جموں وکشمیر میں ایک ریالی میں کہا تھا کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر (پی او کے) پاکستان سے علیحدگی کے لئے آواز اٹھارہا ہے اور وہ عنقریب کشمیر میں بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد مرکزی زیرانتظام علاقہ کا حصہ بن جائے گا۔

آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر نے زور دے کر کہا کہ چیف منسٹر یوپی جو بھی کہہ رہے ہیں وہ صحیح کہہ رہے ہیں کیونکہ ہندوستان سندھ کے بغیر نامکمل ہے۔ مولانا رضوی نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن ہورہا ہے۔ الیکشن کے آخری مرحلہ کی مہم کے دوران چیف منسٹر یوگی وہاں گئے تھے۔

انہوں نے وہاں کہا کہ ہندوستان سندھ کے بغیر ادھورا ہے۔ مولانا نے کہا کہ سندھ سابق میں ہندوستان کا حصہ تھا لیکن 1947 کے بٹوارہ کے بعد وہ پاکستان میں چلا گیا۔ اکھنڈ بھارت بننا چاہئے اور اس میں نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان اور بنگلہ دیش بھی شامل ہونا چاہئے کیونکہ یہ سابق میں ہندوستان کا حصہ تھے۔

a3w
a3w