بھارت

کووڈ صورتحال کے مدنظر مرکزی حکومت چوکنا۔ آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ

بھیڑ بھاڑ علاقوں میں ماسک پہننے ٹیکے لگوالینے کی لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے۔ چین اور دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کی ٹسٹنگ پر زور دیا جارہا ہے۔

نئی دہلی: پی ایم مودی آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کووڈ سے متعلق صورتحال کاجائزہ لیں گے۔ یاد رہے کہ کل مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے کووڈ سے جڑے حالات کا جائزہ لیا تھا اور ملک کے شہریوں سے کہا گیا کہ وہ کووڈ سے بچاو کے طریقے کار اپنائے۔

بھیڑ بھاڑ علاقوں میں ماسک پہننے ٹیکے لگوالینے کی لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے۔ چین اور دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کی ٹسٹنگ پر زور دیا جارہا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم مودی آج سرکاری سطح پر نظام صحت عامہ کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ چین، برازیل اور امریکہ میں کووڈ کیس بڑھنے کے بعد حکومت نے چوکسی پر توجہ دی ہے۔

اس سلسلہ میں ریاستی حکومتوں اور متعلق اداروں کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔ آج کی میٹنگ میں پی ایم مودی کے ہمراہ مرکزی وزیر صحت اور شعبہ کے اعلیٰ حکام شامل رہیں گے۔

کووڈ کے نئے نئے ویرینٹس سامنے آنے اور تہواروں کے موسم کے چلتے حکومت ضروری منصوبہ بندی کرلینا چاہتی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کووڈ کے 185 نئے کیس درج ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تین ہزار چارسو دو کووڈ کیس ایکٹیو ہے اور صحت یابی کی شرح اطمینان بخش بتائی گئی ہے۔