حیدرآباد
حیدرآباد: 58,895روپئے کے چالانات زیرالتوا،بائیک ضبط،ٹریفک پولیس عہدیدار حیرت زدہ
شہر کے ونستھلی پورم علاقہ میں رانگ روٹ پر چلائے جانے پر وہاں موجود ٹریفک پولیس کے عملہ نے اس گاڑی کو روکا اورجب اس کے زیرالتوا چالانات کی چانچ کی گئی تو ٹریفک پولیس کے عہدیدار بھی حیرت زدہ رہ گئے کیونکہ اس گاڑی پر مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں کے 57چالانات تھے۔
حیدرآباد: شہرحیدرآبادمیں ٹریفک پولیس نے ایک بائیک کو ضبط کیا جس پر58,895روپئے کے چالانات زیرالتواتھے۔
شہر کے ونستھلی پورم علاقہ میں رانگ روٹ پر چلائے جانے پر وہاں موجود ٹریفک پولیس کے عملہ نے اس گاڑی کو روکا اورجب اس کے زیرالتوا چالانات کی چانچ کی گئی تو ٹریفک پولیس کے عہدیدار بھی حیرت زدہ رہ گئے کیونکہ اس گاڑی پر مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں کے 57چالانات تھے۔
اس بائیک سوار پر58,895روپئے کے چالانات عائد کئے گئے تھے۔بعد ازاں اس گاڑی کو ضبط کرلیاگیا۔ساگرکامپلکس سے گُرم گوڑہ رانگ روٹ پر یہ گاڑی چلائی جارہی تھی۔
ونستھلی پورم ٹریفک پولیس کے حدود کے بیشتر علاقوں میں یہ خلاف ورزیاں کی گئی تھیں۔ٹریفک پولیس کی ویب سائٹ کے مطابق اس گاڑی کامالک اے ویلم کیری ہے۔