حیدرآباد
مودی بابا 30 چور۔سی پی آئی کے قومی سکریٹری نارائنا کا ریمارک
حیدرآباد: سی پی آئی کے قومی سکریٹری نارائنا نے ریمارک کیاکہ ملک کی حالت علی بابا 40 چور نہیں ہیں، مودی بابا 30 چور کی طرح ہے۔

حیدرآباد: سی پی آئی کے قومی سکریٹری نارائنا نے ریمارک کیاکہ ملک کی حالت علی بابا 40 چور نہیں ہیں، مودی بابا 30 چور کی طرح ہے۔
انہونے تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع ظہیرآباد میں سی پی آئی کی جانب سے مودی ہٹاؤ دیش بچاؤ پرعوامی بیداری پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔
خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مرکز میں مودی اور ریاست میں چندرشیکھرراو حکومت کے رویہ پر برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے شکایت کی کہ مودی کے 30 گود لئے ہوئے بیٹے ہیں۔
نارائنا نے تمام سیاسی جماعتوں اور عوامی نمائندوں کو سکریٹریٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں مدعو نہ کرنے پر ناراضگی کااظہارکیا۔
انہونے کہا کہ سکریٹریٹ کی عمارت عوامی رقومات سے بنائی گئی ہے جبکہ اپوزیشن کو اس کی افتتاحی تقریب میں مدعو نہیں کیاگیا۔