بھارت

مودی حکومت نے شہریت ترمیمی قانون نافذ کرکے اپنا وعدہ پورا کردیا: بی جے پی

وی ایچ پی نے مرکز کی طرف سے سی اے اے کے قوانین کو مطلع کرنے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس نے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان میں مذہب کی بنیاد پر " ستائے جانے والے" پناہ گزینوں کو ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کی راہ ہموار کی۔

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کو شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو لاگو کرنے کے لئے مرکز کے اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
شہریت ترمیمی قانون اصل باشندوں پر اثرانداز نہیں ہوگا :سونووال
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب

 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جو بھی کہتے ہیں حکومت اسے پورا کرتی ہے۔ انہوں نے اس ’’انسانی‘‘ فیصلے کے لیے مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی تعریف کی۔

وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے مرکز کی طرف سے سی اے اے کے قوانین کو مطلع کرنے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس نے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان میں مذہب کی بنیاد پر ” ستائے جانے والے” پناہ گزینوں کو ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کی راہ ہموار کی۔

وی ایچ پی کے سربراہ آلوک کمار نے ایک بیان میں تنظیم کے کارکنوں اور دیگر سماجی گروپوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایسے پناہ گزینوں کو ہندوستانی شہریت کے لیے درخواست دینے کی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے میں مدد فراہم کریں۔