کرناٹک
ٹرینڈنگ

ظالم بہو نے اپنے بوڑھے چاچا کی ڈنڈے سے بے تحاشہ پٹائی کردی (ویڈیو وائرل)

پولیس نے معمر شخص کی بیٹی کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔ شدید زخمی معمر شخص کو پرائیوٹ اسپتال میں علاج کیلئے شریک کروایا گیا۔ پولیس نے اوماشنکری کو گرفتار کرلیا۔

بنگلورو: بہو نے اپنے چاچا کے ساتھ جنگلی جانوروں جیسا سلوک کیا۔ اُس نے اپنے بوڑھے چاچا کی ڈنڈے سے خوب پٹائی کی۔ پولیس نے اس واقعہ کے بعد بہبو کو گرفتار کرلیا۔ یہ واقعہ کرناٹک کے منگلورو میں 9مارچ کو پیش آیا اور اس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
کنگنا رناوت نے 2سال بعد ورک آؤٹ شروع کیا ، ویڈیو وائرل
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار

تفصیلات کے مطابق منگور سے تعلق رکھنے والا پدمنابھ سوورنا 87 سالہ ایک بوڑھا شخص کلشیکھر علاقہ میں مقیم ہے۔ پدمنابھ کی بہو اوما شنکری نے 9 مارچ کو اپنے چاچا کی پٹائی کردی۔ بہو نے بوڑھے چاچا کو ڈنڈے سے بے تحاشہ مارتی رہی اور اُس معمر شخص کو ڈھکیل کر نیچے گرادیا۔ یہ واقعہ وہاں موجود سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔ یہ ویڈیو اب سوشل میڈیاپر کافی وائرل ہورہی ہے۔

پولیس نے معمر شخص کی بیٹی کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔ شدید زخمی معمر شخص کو پرائیوٹ اسپتال میں علاج کیلئے شریک کروایا گیا۔ پولیس نے اوماشنکری کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کی تفتیش سے پتہ چلا کہ اوما اٹاور میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی میں کام کرتی ہے۔ پدمنابھ کی بیٹی نے اوما کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

a3w
a3w