حیدرآباد

مودی حکومت ملک میں مردم شماری کے ساتھ این پی آر اور این آر سی کرانا چاہتی ہے: اسد اویسی

اویسی نے کہاکہ نریندر مودی کی حکومت، ستمبر سے ملک میں مردم شماری کے ساتھ این پی آر اور این آر سی کرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا کیا جاتا ہے تو آسام میں کیا ہوا۔ اس کا مشاہدہ پورے ملک میں ہوگا۔

حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ نریندر مودی کی حکومت، ستمبر سے ملک میں مردم شماری کے ساتھ این پی آر اور این آر سی کرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا کیا جاتا ہے تو آسام میں کیا ہوا۔ اس کا مشاہدہ پورے ملک میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں
صدر مجلس کو پرانے شہر کے مسائل حل کرنے بنڈی سنجے کا مشورہ
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
تلنگانہ میں تنہا کامیابی حاصل کرنے بی جے پی کو شاں: ترون چگھ
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی

آسام میں 28 افراد کو ملک کے غیر شہری قرار دینے کے بعد انہیں حراستی مرکز منتقل کردیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ مودی حکومت، ملک میں ستمبر سے مردم شماری کے ساتھ این پی آر اور این آر سی منعقد کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے اعادہ کیا کہ تلنگانہ اسمبلی میں متفقہ ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ریاست میں صرف مردم شماری منعقد کی جائے گی۔ این پی آر اور این آر سی نہیں کرائی جائے گی۔ اگر مردم شماری کے ساتھ این پی آر اور این آر سی  کرائی جاتی ہے تو اس مردم شماری کے ملک بھر میں سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

a3w
a3w