حیدرآباد

صدر مجلس کو پرانے شہر کے مسائل حل کرنے بنڈی سنجے کا مشورہ

صدر بی جے پی بنڈی سنجے نے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قائدین پر الزام عائد کیا کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کو اقتدار پر لانے کے لئے گمراہ کن تقاریر کررہے ہیں۔

حیدر آباد: صدر بی جے پی بنڈی سنجے نے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قائدین پر الزام عائد کیا کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کو اقتدار پر لانے کے لئے گمراہ کن تقاریر کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اڈوانی کو تشدد میں ہلاک ہونے والے ہندوستانیوں کی قبروں کے سہارے ایوارڈ کا حصول: اویسی
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
ساوتھ زون کے مختلف مقامات پر قمار بازی اور سٹہ عروج پر!
حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے ہوٹلوں کو رات 11 بجے بند کروانے کی شکایت : احمد بلعلہ
حیدرآباد میں مختلف مقامات پرجوئے خانوں کاچلن!

انہوں نے صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کو چالینج کیا کہ ان کو ہمت ہے تو وہ آئندہ اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات میں تمام اسمبلی اور پارلیمانی حلقوں سے اُمیدوار کو ٹھہرائیں۔

بنڈی سنجے آج کریم نگر میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجلس اتحاد المسلمین اور بی آر ایس بنا کسی اتحاد کے انتخابات میں حصہ لیں گے تو اُمیدواروں کی ڈپازٹ حاصل کرنا مشکل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین جو ہمیشہ برسر اقتدار سیاسی جماعت کی تائید کرتی ہے۔ اس لئے قبل اس پارٹی نے کانگریس و دیگر سیاسی جماعتوں کی تائید کی تھی جو اقتدار پر فائز تھیں۔

انہوں نے کہا کہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کو اگر مسلمانوں سے حقیقی محبت ہے تو انہیں پرانے شہر کو ترقی دینے کے لئے توجہ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پرانے شہر کے مسلمانوں کو سرکاری ملازمت اور پاسپورٹ حاصل کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس مسئلہ پر اے آئی ایم آئی ایم قائدین کو جواب دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قائد اپنے اثاثوں کو بچانے کے لئے حکمران جماعت کی تائید کررہے ہیں۔