دہلی

مودی خود اپنی تعریف کرنے والے وزیر اعظم:کانگریس

جئے رام رمیش نےکہاکہ وزیر اعظم نے پارلیمانی طریقہ کار کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا، جو پارلیمنٹ میں شاذ و نادر ہی موجود ہوتے ہیں یا کارروائی میں شامل ہوتے ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہیں خود کی تعریف کرنے والا وزیر اعظم قرار دیا کانگریس کے جنرل سکریٹری اور کمیونیکیشن کے انچارج جے رام رمیش نے ٹویٹ کیاکہ”ایک خود نمائی کرنے والے وزیر اعظم نے پارلیمانی طریقہ کار کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا، جو پارلیمنٹ میں شاذ و نادر ہی موجود ہوتے ہیں یا کارروائی میں شامل ہوتے ہیں۔”

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
ممبئی یونیورسٹی میں سہ روزہ "جشن اردو” کا آغاز ، پروفیسر خالد قیصر ‘ شیخ عبداللہ کا خطاب
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

انہوں نے مزید کہاکہ "اس دن صدر دروپدی مرمو (صدر بننے والی پہلی قبائلی) کو اپنے آئینی فرائض کو پورا کرنے اور نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کرنے کی اجازت نہیں ہے۔”

اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھاکہ "وزیراعظم مودی کے لیے غیر جمہوری حرکتیں نئی ​​نہیں ہیں، جنہوں نے پارلیمنٹ کو مسلسل کھوکھلا کیا ہے۔ جب پارلیمنٹ سے جمہوریت کی روح کو چوس لیا گیا تو ہمیں معلوم ہوا کہ نئی عمارت کا وجود نہیں ہے۔

نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں نصب سینگول کی تاریخ اور وزیر اعظم کے ذریعہ نئی پارلیمنٹ کے افتتاح کو لے کر آج کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔

کئی اپوزیشن جماعتوں نے اس تقریب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح صدر کو کرنا چاہیے، وزیراعظم کو نہیں۔ وزیر اعظم پر صدر دروپدی مرمو کو ‘سائیڈ لائن’ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس، عام آدمی پارٹی، ترنمول کانگریس، سماج وادی پارٹی، مارکسی کمیونسٹ پارٹی، جنتا دل (یونائیٹڈ)، راشٹریہ جنتا دل اور دراوڑ منیترا کزگم سمیت 12 سے زیادہ سیاسی جماعتوں نے ‘نئی پارلیمنٹ کے افتتاحی تقریب کا ‘بائیکاٹ’ کیا ہے۔

واضح رہےکہ وزیر اعظم مودی نے 10 دسمبر 2022 کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔