مودی نے ٹرمپ کے کہنے پر 5 گھنٹوں میں جنگ روک دی: راہول گاندھی (ویڈیو)
کانگریس قائد راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے دن الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی‘ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کہنے پر 5 گھنٹوں میں پاکستان کے ساتھ فوجی ٹکراؤ ختم کرنے پر آمادہ ہوگئے تھے۔
مظفر پور(بہار) (پی ٹی آئی) کانگریس قائد راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے دن الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی‘ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کہنے پر 5 گھنٹوں میں پاکستان کے ساتھ فوجی ٹکراؤ ختم کرنے پر آمادہ ہوگئے تھے۔
قائد اپوزیشن لوک سبھا‘ بہار کے ضلع مظفر پور میں ایک ریالی سے خطاب کررہے تھے۔ انڈیا بلاک شرکاء ایم کے اسٹالن(ڈی ایم کے) اور تیجسوی یادو(آر جے ڈی) اور دیگر قائدین ان کے ساتھ موجود تھے۔ سابق صدر کانگریس نے کہا کہ آپ کو پتہ ہے ٹرمپ نے آج کیا کہا ہے؟
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جس وقت کشیدگی عروج پر تھی‘ انہوں نے مودی کو فون کیا اور دو ٹوک کہہ دیا کہ 24 گھنٹوں میں جنگ روکنی ہوگی۔ مودی نے بات مان لی۔ انہیں 24 گھنٹے ملے تھے لیکن انہوں نے صرف 5 گھنٹوں میں جنگ ختم کردی۔
ट्रंप ने आज कहा, मैने फोन उठाया और नरेंद्र मोदी से कहा कि सुन ये जो तू कर रहा है, इसको 24 घंटे के अंदर बंद कर, और नरेंद्र मोदी ने 24 घंटे में नहीं पांच घंटे में ही युद्ध रोक दिया लेकिन मीडिया आपको ये बात कभी नहीं दिखाएगा क्योंकि मीडिया नरेंद्र मोदी की हैं!
— Alok Sharma (@Aloksharmaaicc) August 27, 2025
– राहुल गांधी जी 🔥🔥 pic.twitter.com/g7a0e0BRxR
راہول گاندھی نے میڈیا پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ میڈیا آپ کو نہیں بتائے گا کہ ٹرمپ نے کیا کہا ہے کیونکہ اسے صرف مودی اور ان کے بڑے تاجر دوستوں کی پرواہ ہے‘ ہم جیسے لوگوں کی نہیں۔ راہول گاندھی نے 15 روزہ ووٹر ادھیکار یاترا کے دوران کہا کہ میں بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لئے جو ووٹ چوری ہوئی اس کا ڈھیر سارا ثبوت سامنے لاچکا ہوں۔
آئندہ دنوں میں مزید ثبوت سامنے لاؤں گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن امیروں کے نام نہیں کاٹ رہا ہے۔ ایس آئی آر کے تحت فہرست رائے دہندگان سے دلتوں‘ دیگر پسماندہ طبقات‘ انتہائی پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے نام کاٹے جارہے ہیں۔ یہ اس لئے کیا جارہا ہے کہ مرکز میں برسراقتدار بی جے پی عام آدمی کی بات سننا نہیں چاہتی۔
بی جے پی الیکشن کمیشن کی مدد سے ووٹ چراکر الیکشن جیتتی ہے۔ کانگریس قائد نے کہا کہ گجرات ماڈل ووٹ چوری کا ہے۔ بی جے پی نے عوام کے ووٹ چرانا وہاں سے شروع کیا تھا۔ ہم ثبوت دیتے رہیں گے کہ اسمبلی اور لوک سبھا الیکشن میں ووٹ کیسے چرائے گئے۔
راہول گاندھی نے مظفر پور ریالی میں یہ دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو وضاحت کرنی ہوگی کہ بہار میں ایس آئی آر کے تحت 65 لاکھ ووٹرس کے نام کیسے کاٹے گئے۔ آپریشن سندور کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے امریکی صدر کے حکم پر سرینڈر کردیا۔ ٹرمپ کی ہدایت ملتے ہی وہ 5 گھنٹوں میں جنگ بندی پر آمادہ ہوگئے۔