دہلی

ہم جنس پرستوں کی شادی، سپریم کورٹ نظرثانی کی درخواست پر سماعت کرے گا

چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے سینئر وکیل مکل روہتگی کے 'خصوصی تذکرے ' پر نظرثانی کی درخواست پر غور کرنے کی تاریخ مقرر کی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ وہ ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے سے انکار کرنے والے اپنے 17 اکتوبر کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی کی درخواست پر 28 نومبر کو سماعت کرے گا۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ کا تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چالینج کردہ عرضی پر سماعت سے اتفاق
عصمت دری کے ملزم تھانہ انچارج کی ضمانت منسوخ
سپریم کورٹ میں نوٹ برائے ووٹ کیس کی سماعت ملتوی
26ہزار اساتذہ کی تقرری منسوخی پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار
ہر چیز پر شک نہیں کیا جاسکتا۔ای وی ایم، وی وی پیاٹ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے سینئر وکیل مکل روہتگی کے ‘خصوصی تذکرے ‘ پر نظرثانی کی درخواست پر غور کرنے کی تاریخ مقرر کی۔

بنچ کے سامنے عرضی گزار کا موقف پیش کرتے ہوئے مسٹر روہتگی نے کہا کہ فیصلہ سنانے والے تمام ججوں (پانچ رکنی آئینی بنچ ) نے اتفاق کیا کہ امتیازی سلوک ہے اور اگر امتیاز ہے تو اسے حل کیا جانا چاہئے۔

سینئر وکیل نے دلیل دی کہ بڑی تعداد میں لوگوں کی زندگی اس پر منحصر ہے۔ اس لیے اس کیس کی سماعت کھلی عدالت میں ہونے دی جائے۔ سپریم کورٹ کے قوانین کے مطابق نظرثانی کی درخواستوں پر ججز کے چیمبر میں غور کیا جاتا ہے۔

درخواست گزاروں میں سے ایک ادت سود نے پانچ ججوں کی آئینی بنچ کے 17 اکتوبر کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے جس میں ہم جنس جوڑوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس فیصلے کو ناقص، متضاد اور واضح طور پر غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ہم جنس پرست جوڑوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے سے انکار کر دیا تھا، لیکن اس نے تشدد اور مداخلت کے بغیر ان کے ساتھ رہنے کے حق کو برقرار رکھا تھا ۔ عدالت نے اس تصور کو بھی مسترد کرنے کی کوشش کی کہ ہم جنس پرستی ایک شہری، اشرافیہ کا تصور ہے۔

a3w
a3w