دہلی

مودی کی سالگرہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تہنیتی پروگرام کا تلاوت قرآن پاک سے آغاز

دہلی حج کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ کوثر جہاں کی خصوصی پہل پر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کی سرپرستی میں اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریند مودی کے یوم پیدائش (17/ستمبر ) کے موقع پر ان کی سربراہی میں جی20-اجلاس کی تاریخ ساز اور مثالی کامیابی اور چندریان 3 کی شاندار کامیابی کے حوالے سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینئر سیکنڈری اسکول میں ایک شاندار تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
جامعہ ملیہ اسلامیہ سی ایس کوچنگ اکیڈیمی میں او بی سی داخلہ کا مسئلہ
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی

دہلی حج کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ کوثر جہاں کی خصوصی پہل پر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کی سرپرستی میں اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

خواتین کے اجلاس کے طور پر منعقدہ اس پروگرام میں جامعہ ملیہ اسلامیہ سینئر سکینڈری اسکول کی طالبات، اساتذہ اور اسٹاف نیز بڑی تعداد میں مسلم معاشرے کی دیگر خواتین اور نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پردہلی حج کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ کوثر جہاں اور وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اخترنے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں ملک کی خوشحالی اور خیر سگالی اور سماج کے کمزور اور پسماندہ طبقات خصوصاً مسلم خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں با اختیار بنانے کے لیے کئے گئے اقدام پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی اور آئندہ ملک و معاشرے کے لیے ان کی سرپرستی بدستور جاری رہنے کے آرزو اور تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس خصوصی تہینتی پروگرام کا آغاز کلام پاک کی آیات کی تلاوت سے ہوا اور وزیر اعظم نریند مودی کی درازی عمر، صحت و سلامتی اور آئندہ وزیراعظم کے ہاتھوں ہندوستانی آئین، دستور اور روایات کے مطابق ملک و معاشرے کی مثالی خدمات انجام دیتے رہنے کے لیے نیک خواہشات پر مشتمل ایک پیغام بھی جاری کیا گیا۔