تلنگانہ

مودی کی محبوب نگر تقریر جھوٹ پر مبنی: پلا راجیشور ریڈی

رعتیوبندھو سمیتی کے صدر پلا راجیشور ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی گاندھی جی کے نظریات سے متاثر ہے تو وہیں بی جے پی گوڈسے کے افکار سے متاثر ہے۔

حیدرآباد: رعتیوبندھو سمیتی کے صدر پلا راجیشور ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی گاندھی جی کے نظریات سے متاثر ہے تو وہیں بی جے پی گوڈسے کے افکار سے متاثر ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
مسعود بن احمد گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر وطیفہ حسن پر سبکدوش
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

آج راجیشور ریڈی نے گورنمنٹ وہپ ایم ایس پربھاکر کے ساتھ بی آر ایس دفتر مقننہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کے سی آر حکومت گاندھی جی کی امنگوں پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گاندھی پر بنائی گئی فلم کو ریاست بھر میں طلباء کو دکھائی گئی ہے جس کی نظیر ملک میں کہیں اور نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کانگریس پارٹی میں صرف نقلی گاندھی ہیں۔گزشتہ روز مودی کی تقریر کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے راجیشور ریڈی نے کہا مودی جیسے شخص نے سڑک کے لیڈر کی طرح بات کی۔ مودی نے کل کہا تھا کہ بی آر یس دور میں تعمیر کردہ پروجیکٹوں کے ذریعے پانی کی ایک بوند بھی نہیں بہائی گئی۔

کیا اس سے بڑا کوئی جھوٹ ہو سکتا ہے؟ پلا راجیشور ریڈی نے مودی کو چیلنج کیا کہ اگر ہمارے پروجیکٹوں سے پانی نہیں آتا تو اتنے لاکھ ٹن اناج کی کاشت کیسے ہو رہی  ہے۔

انہوں نے کہا مودی کو بی جے پی لیڈروں نے غلط اسکرپٹ دیا تھا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ کم از کم کل نظام آباد میں اپنی غلطیوں کو درست کرتے ہوئے بات کریں۔

انہوں نے مزید کہا  مرکزی وزیر تومر نے کسانوں کی خودکشی کے بارے میں ایک بات کہی تو وزیر اعظم نے بر عکس بات کہی‘جس پر عوام ہنس رہے ہیں ہم توقع کرتے ہیں کہ وزیراعظم کل سچ بولیں گے۔