کھیل

محمد عباس کے ٹسٹ کرکٹ میں 100 وکٹ مکمل

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ کے دوسرے دن اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

کیپ ٹاون: پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ کے دوسرے دن اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ کیپ ٹاون ٹسٹ میں 34 سالہ فاسٹ بولر نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں 3 وکٹ اپنے نام کیں اور اس طرح اپنی 100 وکٹیں پوری کرلیں۔

متعلقہ خبریں
خواتین کا ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ریکارڈ 10 وکٹوں سے شکست دے دی
معین علی دوبارہ ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش
آئرلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخ رقم کردی
اسرائیل کی حمایت پر جنوبی افریقہ نے اپنا کپتان تبدیل کردیا
ہندوستانی ٹیم کا 11 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے 6 وکٹیں گنوانے کا نیا ریکارڈ

محمد عباس نے 100 وکٹیں اپنے ٹسٹ کیریئر کے 27 ویں میچ میں حاصل کیں۔ انہوں نے اننگز کے دوران 27 اعشاریہ 3 اوور کرائے اور 94 رنز کے عوض 3 وکٹ حاصل کئے۔ جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 615 رنز بنائے ہیں جبکہ پاکستان نے دن کے اختتام تک 3 وکٹ کے نقصان پر 64 رنز بنالیے ہیں۔

بابراعظم 31 اور محمد رضوان 9 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ 1990 میں سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے فاسٹ بولر نے 2017 میں ویسٹ انڈیز سے سیریز میں اپنے ٹسٹ کرئیر کا آغا زکیا تھا۔

انہوں نے 8 سالہ کے دوران سری لنکا، آئرلینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بنگلادیش کے خلاف ٹسٹ میاچس میں شاندار بولنگ بولنگ کی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف جاری 2 میاچز کی سیریز کے پہلے میاچ میں بھی محمد عباس نے شاندار بولنگ کی تھی۔