کھیل

محمد سراج، دنیا کے نمبر ایک ون ڈے بولر بن گئے

سراج سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں نو وکٹوں کے ساتھ ٹیم کے سب سے کامیاب باؤلر بھی تھے، جب کہ انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز کے افتتاحی میچ میں چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔

دبئی: حیدرآباد کے معروف ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت 2023 میں ون ڈے کرکٹ میں نمبر ایک بولر بن گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
آئی سی سی رینکنگ: اشون ٹسٹ بولرس کی رینکنگ میں پہلے مقام پر
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، محمد سمیع کی واپسی میں مزید تاخیر
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ
شبھمان گل نے جنوری کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا
بعض اوقات محمد سراج کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتاہے :روہت

چہارشنبہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق، سراج 729 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ جوش ہیزل ووڈ (727) اور ٹرینٹ بولٹ (708) کو پیچھے چھوڑ کر ون ڈے بولرز کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔

جسپریت بمراہ کی غیر موجودگی میں ہندوستانی بولنگ کی قیادت کرنے والے سراج نے تین سال کے وقفے کے بعد فروری 2022 میں ون ڈے کرکٹ میں واپسی کی۔ اس کے بعد سراج صرف 20 میچوں میں 37 وکٹوں کے ساتھ ہندوستان کے سب سے کامیاب بولر بن چکے ہیں۔

سراج سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں نو وکٹوں کے ساتھ ٹیم کے سب سے کامیاب باؤلر بھی تھے، جب کہ انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز کے افتتاحی میچ میں چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔

دریں اثنا، باصلاحیت بلے باز شبمن گل نے سال کا آغاز دھوم دھام سے کیا، بلے بازوں کی ون ڈے رینکنگ میں چھٹا مقام حاصل کیا۔

گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ڈبل سنچری اسکور کی جب کہ تیسرے اور آخری ون ڈے میں دھماکہ خیز سنچری اسکور کی۔ اس کارکردگی کی وجہ سے گل اپنے آئیڈیل ویرات کوہلی (ساتویں پوزیشن) اور روہت شرما (نویں پوزیشن) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست میں پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔

اس دوران تیز گیند باز محمد شامی 11 درجے کی چھلانگ لگا کر بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں 32 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔